اہم خبریںدلچسپ و عجیب
ایک گھنٹے میں 12 کلو وزنی برگر کھانے والے کو بل معاف
ایک گھنٹے میں 12 کلو وزنی برگر کھانے والے کو بل معاف
لندن: برطانیہ میں ایک ریسٹورنٹ نے تمام پیٹو حضرات کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کا دیوہیکل برگر ایک گھنٹے میں کھا کر دکھائیں تو اس سے بل نہیں لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برگر کا وزن لگ بھگ 12 کلوگرام سے زائد ہے جس میں 30 ہزار کیلوریز موجود ہیں۔ برطانیہ کے شہر ورکنگٹن کے علاقے کومبریا میں موجود ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ ایک گھنٹے میں کوئی بھی یہ برگرختم نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ایک برگر 56 برگروں کے برابر ہے جس میں 24 پاؤنڈ گوشت اور پنیر کی بڑی مقدار شامل کی گئی ہے۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اس میں حرام گوشت استعمال کیا گیا ہے۔