ایک دن کے دوران شہری کی دو مرتبہ 10.10 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے اپنی حیران کن قسمت کے باعث ایک ہی دن میں دو مربتہ دس دس لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدرت کے مہربان ہونے کا حیران کن واقعہ امریکی شہر کولاراڈو میں پیش آیا جہاں شہری نے بے مثال قسمت کے باعث ایک ہی دن میں لاکھوں ڈالر کی دو لاٹریاں جیت لیں۔
قدرت والا امریکی شہری پر ایسا مہربان ہوا کہ ایک ہی دن میں اس کی جھولی میں 10 ،10 لاکھ ڈالر (یعنی 15، 15 کروڑ سے زائد) کی رقم ڈال دی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوبی نامی امریکی شہری گزشتہ 30 سالوں سے اسی نمبر کی لاٹری مستقل خرید رہا تھا لیکن ایک مرتبہ قسمت اس پر مہربان نہیں ہوئی اور زندگی میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دو لاٹریاں لگ گئیں، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بڑے فخر سے پوسٹ کی۔
امریکی شہری نے بتایا کہ اس نے دونوں لاٹریاں دو الگ الگ سپر سٹور سے خریدیں تھیں اور دونوں سٹوروں کے درمیان کم از کم بھی ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
خیال رہے امریکا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور امریکی شہر کولاراڈو ان شہروں میں سے ایک ہے جو بہت زیادہ متاثر ہیں ایسی صورتحال میں بھی قدرت والا مذکورہ شخص پر مہربان ہوگیا۔