اہم خبریںصحت

ایک اور امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین کی کامیابی کا دعویٰ کردیا

واشنگٹن: امریکا کی ایک اور کمپنی نے عالمی وبا کورونا کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوا ساڑھے 94 فیصد موثر ہے، اسے 30 ہزار افراد پر آزمایا گیا۔ ویکسین تیسرے آزمائشی مرحلے میں بھی موثر ثابت ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشہورر ادویہ ساز کمپنی فائزر اور بائیوٹیک کے شتراک سے ایسی ویکسین تیار کر لی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نوے فیصد سے زائد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ اس ویکیسن کی کامیابی کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے بعد روس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ملک میں ایسی کورونا ویکسین کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جس کی افادیت 90 فیصد ثابت ہے۔ روسی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں اس ویکسین کا نام سپوتنک 5 بتایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You