
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت 75 ویں یوم آزادی منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم، سی ای او ایجوکیشن، سی ای او ہیلتھ سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پیشِ نظر یوم آزادی بہت سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔ یوم آزادی پر نو بجے پرچم کشائی کی تقریب احاطہ ڈی سی آفس میں کی جائے گی پولیس اور سول ڈیفنس کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی دے گا۔ ضلع کے انٹری پوائنٹس پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ سکولز اور کالجز میں بچوں کے تقریری مقابلے، مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاؤہ محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر شجرکاری کے ساتھ شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ یوم آزادی پر ڈپٹی کمشنر کامران خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل، دارلامان، سکولز، کالجز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔