اہم خبریںجہلم

ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASI نے میڈیا کو ماہ مارچ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی ماہ مارچ میں شاندار کارکردگی
.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASI نے میڈیا کو ماہ مارچ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا.
ایس ایس پی
پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
جناب گلفام ناصر وڑائچ صاحب کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول
جناب عابد خان صاحب کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے مارچ کے مہینے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضے سے کافی مقدار میں منشیات برآمد کی۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 07 عدد مقدمات کا اندراج کیا۔اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلکرنگ لائیٹس لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 مقدمہ درج کیا۔
اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہونے والے 04 عدد مجرمان اشتہار یوں کو گرفتارکیا۔
دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی50 سے زائد امداد بھی فراہم کی.جبکہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے۔حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگواءی گئی ۔

انچارج چک اکا سب انسپکٹر نصرت حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا. کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پھیلی ہوئی ہے.

عوام کو چاہیے کہ حکومت کی
جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں. اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں. اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You