ایچ ڈی ایف اور آئی ایچ ایم اے خیبر پختونخواہ دونوں تنظیمات کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ ڈاکٹر واصف حسین
ایچ ڈی ایف اور آئی ایچ ایم اے خیبر پختونخواہ دونوں تنظیمات کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
معاہدے کے مطابق ان دو تنظیمات کے درمیان نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کے متوقع الیکشن 26 مارچ 2025 کے لیے چند بنیادی نکات پر انتخابی اتحاد قائم ہوا ہے انشاء اللہ ہم ملکر ہو میو پیتھی کی ترقی و ترویج اور ہومیو پیتھس کے حقوق کی آواز بلند کریں گے ۔1 – ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز فاؤنڈیشن کے ممبرز کی نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی سے رجسٹریشن اور رینیول کے معاملات اور ڈاکٹر کارڈ کا اجراء۔ 2 ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز فاؤنڈیشن کے ممبران کے ہو میو پیتھک میڈیکل کالجز کے معاملات جن میں بروقت ہر سال کی ڈی ایم سی کا اجراء اور ڈی ایچ ایم ایس مکمل ہونے پر ڈپلومہ کا اجراء بغیر کسی اضافی فیس کے۔ اور اگر کوئی کالج انتظامیہ ہمارے کسی بھی ممبر کے ساتھ اپنی حد سے تجاوز کرتی ہے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق عمل کرنا اس معاہدے میں شامل ہے۔
