اہم خبریںپاکستان

این سی او سی نے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کردی: ذرائع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔

یہ سفارشات نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سیاسی اجتماعات پر پابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع ملے گا۔ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی جلسوں کی اجازت دینے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے این سی او سی کو کورونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز بڑھے تو سکولز، شادی ہالز اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You