اینڈرو میڈا کہکشاں جسے ہم M31 کے نام سے بھی جانتے ہیں یہ ہماری اپنی کہکشاں
کچھ اینڈرومیڈا کے بارے میں
اینڈرو میڈا کہکشاں جسے ہم M31 کے نام سے بھی جانتے ہیں یہ ہماری اپنی کہکشاں
کے سب سے قریب ترین بڑی کہکشاں ہیں جسے ایک عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ کہکشاں 4.5 بیلین سال بعد ہماری کہکشاں سے ٹکرایے گی اور اس سے یہ نتیجہ نکلے گا کہ یہ ایک بڑی کہکشاں بن جایگی جسے ملکو میڈا کا نام دیا جاتا ہے۔
انڈرومیڈا لوکل کلسٹر میں ایک بڑی کہکشاں ہے لکن خیال کیا جاتا ہے کہ ہماری اپنی کہکشاں میں ڈارک میٹر اینڈرومیڈا کے نسبت زیادہ موجود ہے جو اسے کچھ زیادہ بڑا بنا سکتا ہے۔ اس کہکشاں کی مدد سے ساینسدان دوسرے کہکشاوں کی تاریخ اور ان کا بننا ان میں ستاروں کے جنم کے بارے میں پتہ لگاتے ہیں۔ یہ کہکشاں سو سے لیکر ایک سو چالیس کلو میٹرفی سیکنڈ کی رفتار سے ہمارے قریب آرہی ہے۔ اس کہشاں کے مرکز میں نہ صرف ایک بڑا بلیک ہول چھپا ہوا ہے بلکہ ایک ستاروں کا بڑا کلسٹر بھی موجود ہے جس میں بے شمار ستارے ہیں۔ اس کہکشاں کے گرد 450 گلوبلر کلسٹر گردش کررہے ہیں جن میں سے کچھ تو اتنے ڈینس ہیں جسے بہت مشکل سے دیکھا جاسکتا ہیں۔
اینڈرومیڈا ہم سے بہت زیادہ دور ہے لکن ہم پھر بھی اسے ایک دوربین یا کسی معمولی ٹیلی سکوپ سے بھی دیکھ سکتے ہیں اور اسکا نظارہ کرسکتے ہیں ہم اسے عام آنکھ سے بھی دیکھ سکتے ہیں لکن آنکھ سے دیکھنے میں شاید یہ اتنا واضح نظر نہ آیے اسلیے ایک چھوٹے سے دوربین کی مدد سے بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔
کاشف احمد