اہم خبریںسندھ

ایم کیو ایم کا اہم اعلان، ایوان بالا میں حکومتی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی بہادر آبادعارضی مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متحدہ نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم حکومتی نامزد امیدوار کو ہی ووٹ دے گی۔

دوران اجلاس رابطہ کمیٹی ارکان نے موقف اپنایا کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں شہری سندھ کے معاملے پر سنجیدہ نظر آئی تو سندھ کی سطح پر ان سے بات کی جا سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You