
اسلام آباد: ماہ دسمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 23 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 88 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی 130 روپے کی جگہ اب 132 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔ گھریلو سلنڈر 1530 روپے کی جگہ 1553 روپے اور کمرشل سلنڈر 5888 روپے کی جگہ اب 5976 روپے میں فروخت ہوگا۔



