اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی سستی کر دی گئی، گھریلو سلنڈر 24 روپے سستا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے، گیس سلنڈر 24 روپے سستا کر دیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے ہو گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی جون کے لئے ہے جبکہ مئی کے مہینے میں گھریلو سلنڈر 1322 روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کردیں،نوٹیفیکیشن جاری
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد عمل کرتے ہوئے پٹرول 7 روپے 6 پیسے سستا کر دیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 11.88 پیسے فی لٹر سستا کر کے اسکی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی تھی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لٹر رکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پہلے 47 روپے 51 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔