اسلام آباد: ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1336747757508366336%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F577400&tweet_id=1336747757508366336