ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے، دولت 188 ارب ڈالر سے تجاوز

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایلون مسک کے باس ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 188 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔ انہوں نے امارت کی دوڑ میں ایمزون کے مالک جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی دولت 188 اعشاریہ 5 ارب ڈالر سے بھی بڑھ چکی ہے جو کہ جیف بیزوس کی دولت سے ایک اعشاریہ 5 ارب ڈالرز زائد ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک دنیا کی جدید ترین کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلا کی وسعتوں پر کمند ڈالنے والی سپیس ایکس کے مالک ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2020ء میں ایلون مسک کی میں دولت میں 140 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ امیر ترین لوگوں کی فہرست میں پہلے پانچ نمبر پر آنے والے افراد کی مشترکہ دولت میں مجموعی طور پر 310.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
بلومبرگ کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایلون مسک نے ارب پتیوں کی فہرست میں کئی مقامات سر کیے اور بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر جیف بیزوس کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: 2020ء: ایک سال کے دوران ایلون ماسک کی دولت میں 140 ارب ڈالر کا اضافہ
جیف بیزوس نے 2020ء دنیا کے سب سے امیر شخص کی حیثیت سے شروع کیا اور اسی طرح ختم کیا۔ 2020ء میں آن لائن فروخت میں بے پناہ اضافے سے جیف بیزوس کی ایمیزون کمپنی کو فائدہ ہوا ہے۔
ادھر ژونگ شانشن اس وقت چین کے سب سے امیر شخص ہیں۔ وہ ستمبر میں چین کے سب سے امیر شخص بن گئِے تھے جب ان کی بوتلوں میں پانی فروخت کرنے والی کمپنی نونگ فو سپرنگ نے سٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص فروخت کر کے اپنی دولت میں 1.1 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کمپنی کی بنیاد 1996ء میں ڈالی تھی اور یہ ایشیا میں بوتل بند پانی بیچنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کی مالیت تقریباً 70000 ملین امریکی ڈالر ہے۔