اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے نے پٹرول بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کو ٹھہرا دیا

اسلام آباد: مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہو گئی، ایف آئی اے کی رپورٹ میں بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کو قرار دیا گیا ہے۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ کل کابینہ اجلاس میں پیش ہو گی، منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی۔ دنیا نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کو قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے کہاکہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرولیم بحران کا باعث بنیں، پیٹرول پمپس کو جان بوجھ کر پٹرولیم کی سپلائی روکی گئی اورکمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم اور ڈی جی آئل پیٹرول دستیابی یقینی بنانے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحران کے دوران حکومتی اداروں نے کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال نہیں کی، ویٹرنری ڈاکٹر شفیع آفریدی کو وزارت میں ڈی جی آئل لگا دیا گیا جن کے پاس آئل سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں جبکہ متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا کوئی میکنزم ہی موجود نہیں۔

ایف آئی اے کے وزارت پیٹرولیم سے پوچھے گئے سوالات کےجوابات کوبھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You