اہم خبریںکرائمز

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم جمیل خان نے مختلف غیر اخلاقی فیس بک پیجز بنائے ہوئے تھے، جنھیں وہ آپریٹ کرتا تھا۔ ملزم انٹرنیشنل پورنوگرافرز کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بچوں کی متعدد غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم ایشین اور غیر ملکی بچوں کو ٹارگٹ کرنے میں ملوث تھا۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر فروخت کرتا تھا۔ ملزم سے دیسی بوائے نامی گروپ سے تصاویر پھیلانے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You