اہم خبریںکرائمز

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی کاروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کی ہدایت پر پاسپورٹ

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی کاروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کی ہدایت پر پاسپورٹ مافیا کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری۔ڈپٹی ڈائریکٹر گجرانوالہ سرکل عمران رانجھا کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد عاشق اور محمد احمد شامل۔ملزمان کو ریجنل پاسپورٹ آفس سیالکوٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان ٹوکن کے فوری اجراء، فیس جمع کروانے اور پاسپورٹ کے جلد اجراء کے نام پر عام لوگوں سے رقم بٹورنے میں ملوث تھے۔
ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You