
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کی کاروائی
سب انسپیکٹر ماریہ سیف نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم عبداللہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں۔ملزم متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کر رہا تھا
ملزم نے متاثرہ خاتون کے گھر والوں کو بھی قابل اعتراض مواد بھیجا۔ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے