اہم خبریںکرائمز

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم فضائل کمال کو چھاپہ مار کاروائی میں پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی ملازمت کا جھانسہ دینے میں ملوث تھا۔

ملزم نے بے فیس بک پر سرویئرز کی نوکریوں کے بارے میں گمراہ کن معلومات پوسٹ کیں۔ملزم نے انٹرویو کی غرض سے آنے والے سادہ لوح شہریوں سے دھوکے اور فراڈ سے رقوم بٹوریں۔اس ضمن میں ملزم نے سادہ لوح شہری سے 8 لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم ہتھیائی۔

ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You