ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد کا دورہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی جانب سے وفد کو مختلف منصوبوں کے متعلق آگاہی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 30 اپریل کو میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد شہر نوابشاہ میں شہری ترقی سے متعلق درپیش چیلنجز، دستیاب وسائل اور ممکنہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ وفد کی قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کی ماہر اکوجو کر رہی تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن اور میئر شہید بینظیر آباد قاضی محمد رشید بھٹی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایات کے مطابق شہر کی جامع شہری ترقی کے لیے کوشاں ہے اور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف اربن ڈویلپمنٹ بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی بہتری لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، اس ضمن میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اعادہ کیا۔ وفد کو ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی جانب سے میونسپل کارپوریشن، واٹر اینڈ سینیٹیشن، اور ڈرینیج سسٹمز کے موجودہ نظام اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ایک تفصیلی آگاہی دی گئی اور انفراسٹرکچر کی موجودہ صورتحال اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق وفد کے ارکان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئےبعد ازاں وفد نے کوسٹ واٹر ورکس اور جمشید کالونی واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر مبشر آرائیں نے وفد کو پلانٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران ایکسین پبلک ہیلتھ مظفر حیسن زرداری، میونسپل کارپوریشن کے افسران عبدالرزاق شیخ، انجینئر منٹھار بھنگوار، یاسین بھنگوار، اکاؤنٹ آفیسر اختر، انجینئر مصطفیٰ (پبلک ہیلتھ)، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد کا دورہ ڈپٹی کمشنر شہید
