ڈومیلی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھلم شاکر حسین داوڑ اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل سید اقبال کاظمی کی خصوصی ھدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوھدری ناصر گجر سب انسپکٹر نے چارج سنبھالتے ھی تھانے کی حالت ھی بدل ڈالی۔
ایس ایچ او چوھدری ناصر نے سب سے پہلے پورے تھانے کی مکمل تزئین و آرائش،رنگ و روغن،واش رومز و بارکس کی اپ گریڈیشن، تھانہ کے سب سے بڑے اور دیرینہ مسئلے پانی کی فراھمی جیسے مسائل ایک ماہ کے اندر اندر حل کر دئیے۔
انھوں نے نہ صرف صفائی کے لحاظ سے تھانہ ڈومیلی کو ضلع جھلم بھر میں نمبر ون بنایا ھے بلکہ ان کی تعیناتی سے تھانہ ڈومیلی کا علاقہ امن کا گہوارہ بن گیا ھے۔ھر روز لڑائی جھگڑے کر کے ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرانے کی سوچ لیکر آنے والے لوگوں کا جب ایس ایچ او چوھدری ناصر سے سامنا ھوتا ھے تو وہ ان کی پراثر اور سحر انگیز گفتگو سے متاثر ھو کر مقدمہ درج کرانے کے بجاۓ نفرتیں دفن کر کے ایک دوسرے کو سینے سے لگاتے ھیں اور جھلم پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے ھوۓ رخصت ھو جاتے ھیں۔
رپورٹ : (راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب)