ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او صدر عمران حسین کی بڑی کاروائی، اغوا کار گینگ گرفتار، خاتون ملزمہ سمیت 03 ملزمان شامل، گینگ کے اراکین اغواء کے بعد بچوں کے ساتھ جنسی زیاتی میں بھی ملوث،
اغواکار گینگ کے ملزمان کی شناخت ارشد علی، واجد علی، اسد اور رضیہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان نے تھانہ صدر کے علاقہ بگا سے ایک بچے اللہ وسایا سمیت 02 بچیوں جمیلہ بی بی اور غلام فاطمہ کو اغوا کیا،
ملزمان تینوں بچوں کو اغوا کر کے پہلے چکوال، وہاں سے تلہ گنگ پھر میانوالی اور بعد میں موسی خیل لیکر چلے گئے،
ملزمان نے تینوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور جبری مشقت کرواتے رہے،
اغوا کار ملزمان نوکری کا جھانسہ دیکر تینوں بچوں کو مختلف شہروں میں گھماتے رہے،
تھانہ صدر پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلجنس کی مدد سے ٹریسنگ کا آغاز کیا،
صدر پولیس نے 21 دن میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مغویان کو بازیاب کروا لیا،
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن پر ضلع شیخوپورہ تھانہ صدر میں سال 2020 میں اغوا اور جنسی زیاتی کا مقدمہ درج ہے،
ملزمان اور تینوں بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں،
مقدمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے ڈی این اے ٹیست بھی کروائے جائیں گے،
ملزمان برریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،
بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان