ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی،شہری اور اس کی اہلیہ کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
تھانہ ڈومیلی پولیس نے شہری اور اس کی اہلیہ کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں پر تشدد اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
