ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار،چوری شدہ زیورات برآمد
تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظہیر عباس اور انورخان کو گرفتار کرلیا،
ملزم سے چوری شدہ02عدد موبائل فون،طلائی زیورات مالیتی11لاکھ اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزمان سے برآمد گی کا کل تحمینہ13لاکھ روپے ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
