BBC Urdu TV

ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اسدو گینگ

ڈی ایس پی پنڈ دادنخان میاں عبدالجبار کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اسدو گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،مال مسروقہ بیچ کر حاصل گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ للہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی نقدی 02 لاکھ 20 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل پسٹل 30 بور 02 عدد برآمد کر لیے گئے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمہ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او جہلم

موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version