BBC Urdu TV

ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو

ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو

اساتذہ اور طلباء کو پولیس اسٹیشن کے خصوصی مطالعاتی دورے کی دعوت، پولیس کے نظامِ کار سے آگاہی کا اہتمام کیا جائے گا

جہلم (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم جناب صداقت علی مرزا نے اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت نہم کے طلباء سے "فرینڈلی پولیس ڈیلنگ” کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام، قانون کی پاسداری اور عوامی خدمت کے حوالے سے طلباء کو آگاہ کیا۔
ایس ایچ او صداقت علی مرزا نے سکول کے اساتذہ اور طلباء کو پولیس اسٹیشن کے خصوصی مطالعاتی دورے کی دعوت بھی دی، جہاں طلباء کو پولیس کے نظامِ کار، عوامی خدمت اور فرینڈلی پولیسنگ کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس مطالعاتی دورے کا مقصد نوجوان نسل میں قانون کے احترام، شہری ذمہ داریوں اور پولیس کے مثبت کردار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Exit mobile version