ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 07 ملزمان گرفتار
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آوارہ گردی کرنے والے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان عوامی مقامات پر بغیر کسی معقول وجہ کے مشتبہ سرگرمیوں میں مصروف تھے،
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں،عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، آوارہ گردی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
جہلم تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کے حصول کے لیے غلط معلومات فراہم کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار
جہلم پولیس نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے غلط معلومات فراہم کرکے مجرمانہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا،
ملزم نے خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کیں،
ملزم کا مقصد کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے دوران اپنے سابقہ کریمنل ریکارڈ کو چھپانا تھا،
غلط معلومات فراہم کر کے پولیس کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،
شہریوں سے اپیل ہے کہ سرکاری دستاویزات اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے ہمیشہ درست کوائف فراہم کریں اور غلط بیانی، جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اجتناب کریں،
سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،غلط معلومات فراہم کرکے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل یا حقائق چھپانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
