ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان کی کاروائی
ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان کی کاروائی۔
کویت ہسپتال کے قریب دوکان سے چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم برآمد
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹاون سرکل اختر حسین* کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان نے کامیاب کارروائی کے دوران کویت ہسپتال کے قریب واقعہ کریانہ سٹور سے چوری میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے، جس نے رات کی تاریکی میں سٹور کا تالہ توڑ کر نقد رقم چوری کرلی گئی تھیں ،جس کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا، کاروائی کے دوران ملزم کے سے مسروقہ رقم 70 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی زرولی نے تھانہ تہکال پولیس کو دکان سے چوری کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی، ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹاون اختر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی تشکیل کردہ ٹیم نے مختلف پہلووں پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، جبکہ جاری تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت نور اللہ ولد خالد خان سکنہ چارسدہ سے ہوئی، کاروائی کے دوران ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے مال مسروقہ رقم 70 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے،