BBC Urdu TV

ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کا چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی رائے مظہر کا آئی ٹی پی

ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کا چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی رائے مظہر کا آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں افسران کے ساتھ خصوصی اجلاس .

تمام ڈی ایس پیز انسپکٹرز اور دیگر بیٹ انچارجز کی شرکت ۔ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے ، آئی جی پی روڈ ، سری نگر ہائی وے ،مری روڈ بھارہ کہو کی ٹریفک روانی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت ہے . رش والے اوقات میں ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو تمام افسران اپنے اپنے تجربہ کی روشنی میں ٹریفک کی روانی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد .

افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا . اچھی کارکردگی والے افسران کو انعامات دیے جائیں گے .ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام افسران کی تجاویز پر بھی عمل کیا جائے .محرران نیا ٹریفک ڈیوٹی پلان مرتب کریں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد .

موجودہ وسائل کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنانا ہے ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد .
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version