BBC Urdu TV

ایس ایس ٹی (سائنس) کے عہدے پر ترقی، مس بشریٰ مختار کو بھرپور خراجِ تحسین

ایس ایس ٹی (سائنس) کے عہدے پر ترقی، مس بشریٰ مختار کو بھرپور خراجِ تحسین

جہلم (نمائندہ خصوصی): پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی وائس پریزیڈنٹ برائے خواتین مس بشریٰ مختار کو ایس ایس ٹی (سائنس) کے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالا گجرا نمبر 2 میں تعینات کر دیا گیا، جہاں انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اس موقع پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر احسان الٰہی شاکر نے مس بشریٰ مختار کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی ان کی انتھک محنت، قابلیت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مس بشریٰ مختار نے نہ صرف تدریسی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں بلکہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور پروموشن کے مراحل میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، جسے اساتذہ برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
احسان الٰہی شاکر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مس بشریٰ مختار اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی جذبۂ خدمت، محنت اور دیانت داری کے ساتھ انجام دیں گی اور محکمہ تعلیم کے لیے مزید اعزازات کا باعث بنیں گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مس بشریٰ مختار کو مزید ترقی، کامیابی، عزت اور استقامت عطا فرمائے، ان کے لیے آنے والی تمام مشکلات آسان کرے اور انہیں تعلیم و تدریس کے میدان میں مزید خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

Exit mobile version