اہم خبریںپاکستان

ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت کے طور پر ابھرے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، ملکی اور عالمی ماہرین، پاک فوج کے سینئر آفیسرز و دیگربھی سیمینار میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی انتقام کے حامی نہیں اور نہ ہی بغاوت مقدمے سے تعلق ہے: وزیراعظم

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کرے گی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You