BBC Urdu TV

ایران کے شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

ایران کے شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کر دیا گیا تھا۔

بہاولپور(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا،گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنےکے بعد ویڈیو بھیجی۔مقتول کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔فاروق کے مطابق جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور محمد فہیم کا تعلق کراچی سے ہے۔خیال رہے کہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version