اگر آپ ہر 10 دن بعد اپنا جنم دن منانا چاہتے ہیں تو میں آپکو اس سیارے پر جانے کا مشورہ دونگا

10 دنوں کا ایک سال
اگر آپ ہر 10 دن بعد اپنا جنم دن منانا چاہتے ہیں تو میں آپکو اس سیارے پر جانے کا مشورہ دونگا۔ زمین سے تقریبا 6000 نوری سال دور یہ سیارا سیگیٹیریس کانسٹیلشن میں واقع ہے اور اس سیارے کو sweeps 10 کا نام دیا گیا ہے۔
تحریر___کاشف احمد
یہ سیارا جس ستارے کے گردش کررہا ہے وہ ستارا ایک بونا ستارا ہے اور اس قسم کے ستارے ٹھنڈے قسم کے ستارے ہوتے ہیں مطلب ان ستاروں کی درجہ حرارت کم و بیش 3000 سنٹی گریڈ تک ہوتی ہے۔
جس بونے ستارے کے گرد یہ سیارا اربٹ میں ہے اس ستارے کا ماس سورج کا آدھا ہے اور اس ستارے کی سرفیس ٹیمریچر 3100 بتائی جاتی ہے چونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایسے ستاروں کے قریب واقع سیاروں پر زندگی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن sweeps 10 نام کا یہ سیارا کچھ زیادہ ہی قریب سے اپنے ستارے کی گرش کررہا ہے مطلب 745000 میل کی دوری سے یہ اپنے ستارے کی گردش میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ سیارا اپنے ستارے کے گرد اپنا ایک چکر 10 دنوں مکمل کرتا ہے یعنی اس سیارے کا ایک سال 10 دنوں کے برابر ہوتا ہے یعنی اگر آپ زمین کی بجائے اس سیارے پر سال 2000 میں پیدا ہوئے ہوتے تو آج 2020 میں آپکی عمر 720 سال ہوتی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اسکا ایک سال زمینی دس دنوں کے برابر ہوتا ہے۔
یہ سیارا ایک گیس جائینٹ سیارا ہے اور یہ ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری سے بھی 1.5 گنا زیادہ ماس رکھتا ہے اور یہ اتنا بڑا ہے کہ اس سیارے کے اندر 1500 زمینیں سما سکتی ہے۔ اپنی تیز گرش اور سورج کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے یہ سیارا اب تک دریافت ہونے والے سیاروں میں وہ واحد سیارا ہے جسکا سال بہت ہی مختصر ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سیارے کا درجہ حرارت تقریبا 1631 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور اپنے ستارے کے زیادہ قربت اور ایک گیسی سیارا ہونے کی وجہ سے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہاں زندگی کا ہونا ممکن ہے بلکہ یہاں پر کسی بھی قسم کی زندگی نہیں ہوسکتی کیونکہ سیارے کا ماحول زندگی کیلئے سازگار نہیں ہے ہاں البتہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اگر اس ستارے کے سسٹم میں کوئی اور دوسرا سیارا موجود ہے اور وہ ہمارے مشاہدے میں آتا ہے تو اس بات کا مکان ہے کہ وہ سیارا شاید اپنے ستارے کے اس زون میں واقع ہوگا جو زندگی کیلئے موزون مانا جاتا ہے لیکن فی الحال ہمیں اس ستارے کے سسٹم میں صرف یہی واحد سیارا ملا ہے جسکا ایک سال اب تک دریافت ہونے والے تمام سیاروں سے مختصر ہے۔۔۔۔۔
کائنات کے 10 مزید حیرت انگیز سیاروں کے بارے میں ڈاکومینٹری دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں 👇👇
https://youtu.be/f3WGP5U9ABI