انٹرنیشنلاہم خبریں

اکرام الدین کی چوہدری سالک حسین کو وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز مقرر ہونے پر مبارکباد

اکرام الدین کی چوہدری سالک حسین کو وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز مقرر ہونے پر مبارکباد۔

امید کرتے ہیں کہ چوہدری سالک حسین اووسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔فوکل پرسن وزرات اووسیز اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کو وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ہیومن ریسورس ڈوپلپمنٹ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک اور خاص کر اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی تارکین وطن شدید ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات میں اضافے کی بجائے کمی اسکے وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ چوہدری سالک حسین کو وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ہیومن ریسورس ڈوپلپمنٹ مقرر کرنا وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کا ہترین اقدام ہے انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ چوہدری سالک حسین اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گےکیونکہ اووسیز پاکستانیز پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے اووسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You