BBC Urdu TV

اکرام الدین کو پیراپلیجک سنٹر پشاور کی طرف سے توصیفی سند پر مبارکباد۔صفدر خان باغی

اکرام الدین کو پیراپلیجک سنٹر پشاور کی طرف سے توصیفی سند پر مبارکباد۔صفدر خان باغی

اکرام الدین کویہ اعزاز پاکستان اور یورپ میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معذوروں کیلئے بے مثال جدوجہد پر دیا گیا ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو پیراپلیجک سنٹر پشاور خیبر پختون خواہ کی طرف سے توصیفی سرٹیفیکیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف اکرام الدین کوہ اعزاز یورپ اور خاص کر پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معذوروں کیلئے بے مثال جدوجہد پر دیا گیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ چیف اکرام الدین نے اپنی تحریروں کے ذریعے حقوق انسانی کا شعور اجاگر کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی انسانی حقوق اور دیار غیر میں مقیم بے یار و مددگار پاکستانی نژاد غیر قانونی امیگرنٹ و مسافروں جن میں معذور اور بچوں، خواتین کو امیگریشن میں درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ملکر انکے لیگل رائٹس حقوق کی جنگ لڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Exit mobile version