BBC Urdu TV

اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔شرجیل میمن

اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔شرجیل میمن

اچھے قانون بنیں گے جس سے لوگوں کو ریلیف پہنچ سکے یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے عوام کے بہت زیادہ شکر گزار ہیں، سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ لوگ احتجاج کررہے ہیں، جن کے پورے سندھ میں 15 امیدوار تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اچھے قانون بنیں گے جس سے لوگوں کو ریلیف پہنچ سکے، یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی، اسمبلی میں جو جماعتیں ہیں یا نہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

Exit mobile version