اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن کی اے پی سی کا ایجنڈا صرف لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے آل پارٹیز آف کرپشن کل ہوگی، اپوزیشن کی اے پی سی کا ایجنڈا صرف لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے، آل شریف اور آل زداری کی ایک ہی کہانی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیٹف قوانین پر اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کی کچھ دو کچھ لو کی پالیسی ناکام ہوچکی، اپوزیشن جماعتوں کو لگتا ہے فیٹف پر حکومت سمجھوتہ کریگی، ان لوگوں کو جگ ہنسائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے بیگم صفدر اعوان پر بھی تنقید کی اور کہا جس بھی کام میں مریم صفدر نے ہاتھ ڈالا وہ جگ ہنسائی کا باعث بنا، مریم صفدر جس کام پر ہاتھ رکھیں گی اس کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف مفرور اور اشتہاری ہیں، نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی، شہباز شریف اپنی سیاست خطرے میں نہیں ڈالیں گے، شہباز شریف کے معاملات سیٹ ہیں، شہباز شریف کو اپنی اور بیٹے کی فکر ہے، ان کو اے پی سی سے کیا لینا دینا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا مولانا کو اب حلوہ نہیں احتساب کا جلوے دکھائی گا، وزیراعظم ملکی خزانے کو حلوہ نہیں سمجھتے، وزیراعظم کھاتے ہیں نہ کھانے دیتے ہیں، اگر کوئی منفی سیاسی سرگرمی ہوئی تو نتائج سخت ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You