لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی سرخرو ہوں گے، اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صفر ہی نکلے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر پار کے بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی، لیڈر کال دیتا ہے، گلی محلوں میں دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا، لوگوں کو خطرناک وائرس اور نیکٹا کے الرٹ کا بھی پتہ ہے، اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے، اپوزیشن کی ضد کا نتیجہ مایوسی اور ناکامی کی صورت نکلے گا۔