سوہاوہ

اپنے نفس اور خواہشات کی پیروی میں ہم اس قدر آگے نکل گئے ہیں کہ عبادات کو بھی رسم

اپنے نفس اور خواہشات کی پیروی میں ہم اس قدر آگے نکل گئے ہیں کہ عبادات کو بھی رسم و رواجا ت کی نذر کر دیا ہے

اور لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ہم اس سارے عمل کو غلط بھی نہیں سمجھ رہے۔جب حق کو چھوڑ دیا جائے تو انسان خواہشات نفس کی پوجا شروع کر دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ مذہب کے نام پر جو رواجات کافر و مشرک اختیار کرتے تھے کہ کسی فصل،جنس یا جانور کے حصے کیے جاتے تو اس میں کچھ حصہ مہمانوں کا،کچھ حصہ بتوں کا اور کچھ حصہ اللہ کے نام کا مقرر کرتے،

جس نے عطا فرمایا اس میں سے اسی دینے والے کا حصہ مقرر کر رہے ہوتے اور پھر اس اللہ وحدہ لا شریک کے ساتھ شرک بھی کرتے۔اگر کوئی اس جرم کے ساتھ اس دارِ دنیا سے چلا گیا تو اس نے ہمیشہ ہمیشہ کی ناکامی اپنے مقدر میں کر لی۔اور اس کی کوئی امید نہیں ہے کہ اس کی کوئی بچت ہو گی۔یاد رکھیں کہ حق میں عطا ہے اور بندگی حاضر باش ہونے کے مطابق ہوتی ہے۔اور باطل میں سودا ہے۔انہوں نے اپنے بت اپنے مختلف کاموں کے لیے تراش رکھے ہوتے تھے۔یہ سب اپنی خواہشات کی تکمیل ہوتی تھی۔یہ سب سودے بازی ہوتی۔کہ ہم فلاں بت کی پو جا اس لیے کرتے ہیں کہ یہ میری حفاظت کرتا ہے دوسرے بت کو اس لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں رزق دیتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام ایسا دین برحق ہے کہ کسی شعبے میں بھی تشنگی نہیں چھوڑتا۔آج ہم نے اسوہ رسول ﷺ کو چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں اس وقت معاشرے میں ہر قسم کی برائی در آئی ہے۔یہ سب ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے جو ہمارے سامنے ہے۔

اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی دعا فرمائی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You