اہم خبریںکرائمز

اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی

اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور 06 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا،

مجرم ولی اللہ نے نا صرف مقدس رشتے کو پامال کیا بلکہ 7 سالہ ننھی پری سدرہ کو زیادتی کے ساتھ قتل بھی کیا تھا ۔ ایس پی پوٹھوہار

واقعہ کا مقدمہ 22 نومبر 2019 کو بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ائرپورٹ درج کیا گیا تھا،

جاۓ وقوعہ کے معائنہ کے دوران ایس ایس انویسٹی گیشن محمد فیصل ، ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ نے شواہد کی بناء پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا،

ملزم نے اپنے سفاکانہ جرم کا اعتراف پہلے پولیس اور پھر معزز عدالت کے سامنے بھی کیا تھا،
پولیس کے فوری رسپانس ، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ملزم کو اس کے قبیح فعل کی قرار واقعی سزا دلوانے میں مدد ملی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل

بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں ، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا ملنا مظلوم اور قانون کی فتح ہے ۔

سی پی او راولپنڈی

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You