اپنی چمک کے لحاظ سے آسمان پرنظر آنے والے ستاروں میں اس کا نمبر پندرہویں نمبر پر ہے
اپنی چمک کے لحاظ سے آسمان پرنظر آنے والے ستاروں میں اس کا نمبر پندرہویں نمبر پر ہے
یہ ستارہ انٹارس ستارہ Antares star اصل میں دو ستاروں کا ایک سسٹم ہے۔ان میں سے ایک غیر معمولی حجم رکھنے والا ستارہ ہے جسے Red Supergiant A اور اس کے ساتھ دوسرے ایک چھوٹے لیکن انتہائی گرم ستارے کو Antares B کہا جاتا ہے۔اس کے ساتھ منسلک چھوٹے ستارے کو ایک طاقتور دوربین کے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا۔اس کے ساتھ جو چھوٹا ستارہ ہے وہ اس ستارے کے حجم کے حساب سے چھوٹا ہے ورنہ وہ ہمارے سورج سے کئی گنا بڑا ستارہ ہے ان ستاروں کو ان سکورپیئس جھرمٹ کی وجہ سے
Alpha Scorpii A
Alpha Scorpii B
بھی کہا جاتا یے اس ستارے کو آپ آسمان کے جنوبی حصے میں سکورپیئس برج Scorpius Constellation میں اس کی سرخ رنگت اور زیادہ چمک کی وجہ سے با آسانی ڈھونڈ سکتے ہیں انٹارس ستارہ کم و بیش 600 نوری سال دور ہے۔ایک نوری سال میں ساٹھ کھرب میل کا فاصلہ ہوتا ہے اس کا Magnitude 1.09 ہے
یہ ہمارے سورج سے دس ہزار 10,000 گنا زیادہ روشن ستارہ ہے اپنے اندر موجود ایندھن کو بڑی تیزی سے استعمال کر رہا ہے ایک اندازے کے مطابق اس کی عمر صرف بارہ ملین 12million سال اور آئندہ دس یا بیس لاکھ سالوں میں یہ ستارہ ایک سپرنووا دھماکے سے پھٹ کر موت کی نیند سو جائے گا،
یہ ہمارے سورج سے آٹھ سو گنا زیادہ بڑا ستارہ ہے یہ ستارہ اب تک کے تلاش کیے گئے تمام ستاروں میں چوتھا سب سے بڑا ستارہ ہے۔یہ ستارہ اس قدر بڑا ہے کہ اگر اسے ہمارے سورج کی جگہ رکھ دیا جائے تو یہ سیارہ مریخ کے مدار تک کے علاقے کو گھیرے ہوئے ہو گا۔سیارہ مریخ ہمارے سورج سے بائیس 22 کروڑ کلومیٹر دور ہے نیچے ایک تصویر کی مدد سے وضاحت کرنے کی کوشش کی گی ہے۔اس ستارے کی سطح کا درجہ حرارت تین ہزار Celsius ہے۔درجہ حرارت کے مقابلے میں اس کی سطح کا درجہ حرارت ہمارے ستارے سورج کی سطح کے درجہ حرارت سے آدھا ہے یہ ایک سرخ رنگ کا ستارہ ہے یہ ستارہ اپنے سرخ رنگ اور بہت بڑے سائز کی وجہ سے پرانے دور سے ماہرین فلکیات کے توجہ کا مرکز رہا یے