اہم خبریںپنجاب

اپنا بچہ سکول کیوں لائی؟ میانوالی کی خاتون استاد معطل

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میانوالی نے ایک خاتون استاد کو اپنا بچہ سکول لانے پر معطل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میانوالی کے نواحی علاقے کے مڈل سکول کا دورہ کیا تو وہاں کی ایک استاد کو اپنے بچے کے ساتھ دیکھ کر ان سے پوچھا کہ وہ سکول میں اپنا بچہ کیوں لائی ہیں۔ خاتون استاد نے بتایا کہ گھر میں بچے کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے اس لئے انہیں بچے کو سکول لانا پڑتا ہے۔ آفیسر جواب سے مطمئن نا ہوئے اور انہوں نے متعلقہ سکول ٹیچر کو معطل کر دیا۔

اس معطلی کے بعد مختلف حلقوں میں بحث شروع ہوگئی ہے کہ اگر بڑی بڑی افسران اپنے شعبے میں کام کرتے ہوئے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں تو اس پر انکی تعریف کی جاتی ہے اور سراہا جاتا ہے مگر ایک خاتون استاد کا اپنے بچے کو سکول لانا جرم ٹھہرا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ٹوئٹر اور فیس بک پر خاتون استاد کے دفاع میں نکل آئی ہے اور اس طرح کے امتیازی سلوک کو حرف تنقید بنایا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ استاد کو وہی عزت و تکریم ملنی چاہیئے جو معاشرے کے دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں کو دی جاتی ہے۔ صارفین نے وزیر تعلیم مراد راس اور وزیر اعظم عمران خان سمیت محکمہ تعلیم انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معطل ہونے والی متاثرہ خاتون استاد کو فی الفور بحال کیا جائے۔ تعلیمی اداروں میں ڈے کئیر سنٹر قائم کئے جائیں اور خاتون اساتذہ کو بحثیت استاد اور ماں دونوں ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے سہولیات مہیا کی جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You