BBC Urdu TV

اپر چترال میں موجودہ سروس کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ثریا بی بی

اپر چترال میں موجودہ سروس کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ثریا بی بی

ہمیں عوام اس لئے منتخب کرتے ہیں کہ ان کے مسائل بروقت اور ان کی دہلیز پر حل ہو۔ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے ٹیلی نار اور پی ٹی اے حکام پر واضح کیا کہ اپر چترال میں موجودہ سروس کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکیں کیونکہ ہمیں عوام اس لئے منتخب کرتے ہیں کہ ان کے مسائل بروقت اور ان کی دہلیز پر حل ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی نار کمیونیکشن کے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کیپٹن (ر) امجد مصطفی‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز یاسین خان‘ محمد موسیٰ‘ منیجنگ ڈیویلپمنٹ ٹیلی نار کمیونیکشن عابد منان اورریجنل ہیڈ پبلک اینڈ گورنمنٹ آفیئرز محمد عرفان بھی موجود تھے۔

Exit mobile version