اٹھارواں سالانہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح جمعرات 14 دسمبر سے ہوگا
—————————————-
330 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے 400,000 افراد کی شرکت متوقع ، طلبہ وطالبات، ادبی، سیاسی، سماجی تعلیمی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ، تمام موضوعات پر انتہائی کم قیمت میں کتابیں دستیاب ہوں گی۔
عزیز خالد اور و قارمتین خان کی مقامی ہوٹل میں پریس کا نفرنس
—————————————-
کراچی(, رپورٹ علی اصغر کیانی/عاصم ارائیں جہلمی) پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کتابوں اور ادب سے شغف رکھنے والوں کے لیے منفرد بین الاقوامی میلہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2023 عروس البلاد کراچی میں سجا یا جائے گا۔ اس بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد شہر قائد کے وسط میں واقع کراچی ایکسپوسینٹر میں 14 دسمبر 2023 سے 18 دسمبر 2023 سے کیا جا رہا ہے جس میں اس سال 330 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے۔ مزید برآں اس عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریبا 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے نامور پبلشر ز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے۔ منتظمین کے مطابق اس سال چار لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ (کے ، آئی بی، ایف منتظمین کے مطابق امید ہے کہ نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر بحیثیت مہمان خصوصی کتب میلے کا افتتاح کریں گے جبکہ نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات، سماجی امور تحفظ اور صدر آرٹس کا نسل جناب محمد احمد شاہ – اعزازی مہمان ہوں گے۔ 2005 سے لگا تار منعقد ہونے والے کراچی بین الاقوامی کتب میلے کو پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی میلے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس میں نا صرف پاکستان بھر سے بلکہ ہندوستان، ترکی، سنگا پور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے بھی حصہ لیتے ہیں۔ یہ میلہ تمام پبلشرز، ڈسٹریبیوٹرز ملکی و غیر ملکی پبلشرز ، لائبریریز اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔ کنویز کے آئی۔ بی۔ ایف وقار متین نے پیر کے روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اس عالمی میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین جناب عزیز خالد صاحب، کنویز وقارمتین خان، ڈپٹی کنویز ناصر حسین، ندیم مظہر، ایم۔ اقبال غازیانی ، اقبال صالح محمد ندیم اختر، کامران نورانی، اور سلیم عبد الحسین ، سعد بن عزیز ، اصغر زیدی اور اویس مرزا جمیل بھی موجود تھے۔ وقارمتین کا کہنا تھا کہ ہر سال ہونے والا یہ عالمی میلہ پاکستان بھر کے لاکھوں طلبہ، والدین، ادبی و تدریسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی خاص توجہ کا مرکز رہا ہے۔ وقار متین نے اس عالمی میلے میں حصہ لینے والے پبلشرز کا خصوصی شکر یہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ کتب میلہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھ سکا ہے اور ہر 18 سال ریکارڈ توڑ تعداد میں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین جناب عزیز خالد نے کہا کہ اس طرح کے کتب میلے اب صرف عام میلوں کی حیثیت نہیں رکھتے نہ ہی یہ صرف اور صرف پبلشرز کو ایک سادہ سا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں بلکہ موجودہ دور میں (کے۔ آئی۔ بی۔ ایف) جیسے کتب میلے پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اُجا گر کرتے ہیں۔ عزیز خالد کا کہنا تھا کہ (کے ۔ آئی۔ بی ۔ ایف) کا حالیہ ایڈیشن پچھلے تمام ایونٹس کے مقابلے میں منفر د ہوگا جس میں اس عالمی کتب میلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر امور کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ چیئر مین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا کراچی کتب میلے کے انعقاد سے ہم اپنے معاشرے کو اقدار، انسانیت، برادشت اور تہذیب کا درس دیتے ہیں۔ (‘کے۔ آئی۔ بی۔ایف) کا مقصد پاکستانی نوجوان اور طلبہ کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اس آنے والے وقت میں مختلف فنون اور شعبوں میں علم و ہنر حاصل کر کے اپنے ملک وقوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ اس عالمی کتب میلے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق چار لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ مزید برآں اس میں مختلف کتابوں کی رونمائی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب جمعرات 14 دسمبر 2023 کو ہوگی جبکہ
پہلے دن سے عوامی داخلہ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک ہوں گے جو کہ پیر 18 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا ۔ آخر میں چئیر مین عزیز خالد نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا۔
اٹھارواں سالانہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح جمعرات 14 دسمبر سے ہوگا
