اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کی گوجرانوالہ آمد، براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا مقصد فوج میں شامل میکانائزڈ ایلی منٹس عملہ کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشنز کی ٹریننگ کا بھی معائنہ کیا۔ سٹرائیک فارمیشن میں فارورڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری نے آپریشنل تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا

کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You