اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط مان لی ، کرنسی سمگلنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کاونٹر ٹیررازم انڈیکس مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا
دنیا نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق سسٹم کے قیام پر ایک ارب 4 کروڑ روپے سے زائد مجموعی لاگت آئے گی، سینٹر کے لئے آئندہ مالی سال میں 25 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،
دستاویز کے مطابق سائبر کرائمز ونگ کوجدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے30 کروڑ جبکہ انٹیگریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم کےدوسرےمرحلے کیلئے 20 کروڑ اور وفاقی حکومت کی اپنی نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔