اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید، عوام کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے: شاہ محمود

لاہور: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا، مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث خصوصی چھوٹ دی، عوام کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیراعظم نے چند دن پہلے قرض معافی کیلئے عالمی سطح پر اپیل کی، 12 اپریل کو تمام خطوط روانہ کر دیئے تھے، وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں رعایت کی اپیل کی، کورونا سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 76 ممالک پر ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You