اہم خبریںبزنس

اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

اسلام آباد۔ اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافے کی ورکنگ ارسال کردی ہے وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 9روپے 75 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے ، اوگرا نے اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے

وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم سے مشاورت کےبعد وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ، ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ روز کے لیے ہوگا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You