اہم خبریںپنجاب

اورنج ٹرین منصوبہ کو پہلے 8 روز میں کتنا ریونیو حاصل ہوا، رپورٹ جاری

اورنج ٹرین منصوبہ کے پہلے آٹھ روز کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ آپریشن شروع کرنے سے لے کر پیر کے روز تک 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں نے سفر کیا جس سے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے ریونیو حاصل ہوا۔ 17 ہزار 426 مسافروں کو جرمانے بھی کیے گئے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کے آپریشن کو 8 روز گزر گئے۔ زندہ دلان لاہور کی جانب سے منصوبے کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اورنج ٹرین پر مسافروں کی تعداد میں بتدریج اضافے کا رجحان جاری ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 8 روز میں مسافروں کی تعداد، ریونیو اور جرمانوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک 5 لاکھ 85 ہزار 571 مسافروں نے میٹرو ٹرین میں سفر کیا۔ یکم نومبر بروز اتوار ایک لاکھ 22 ہزار 183 مسافروں نے اورنج ٹرین میں سفر کیا۔

جمعہ 30 اکتوبر کو ایک لاکھ 14 ہزار 194 مسافر ٹرین میں سوار ہوئے۔ جمعرات 31 اکتوبر کو 79260 نےمیٹرو ٹرین میں سفر کیا۔ 26 اکتوبر کو 49824، 27 اکتوبر کو 55738 اور 28 اکتوبر کو 53390 مسافروں نے سفر کیا۔ 2 نومبر کو 55 ہزار 891 مسافروں نے ٹرین میں سواری کی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو آٹھ روز میں ریونیو کی مد میں 2 کروڑ 34 لاکھ 22 ہزار 840 روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔

90 منٹ سے زائد ٹرین سٹیشن پر رہنے والوں کو کئے گئے جرمانوں سے 6 لاکھ 97 ہزار 40 روپے کا ریونیو ملا۔ اورنج ٹرین منصوبہ ایک روز میں اڑھائی لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You