انگلینڈ میی مقیم باپ کو مردہ ظاہر کر کے بیٹے نے مفاد پرست ٹولے کے ذریعے ذمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور عدالت میں جھوٹ پر مبنی کیس بھی دائر کر دیا۔یاسر جمشید مرزا جنرل سیکٹری عالم ویلفئیر سوسائٹی کنتریلی روڑ کالا گوجراں
یاسر جمشید کا کہنا تھا کہ غلام حسین چالیس سال سے انگلینڈ میں مقیم ہیں اور ذندہ سلامت ہیں جن کا وڈیو بیان بھی آچکا ہے غلام حسین کالا گوجراں میں عالم ویلفیئر سوسائٹی اور فری کلینک چلا رہے ہیں جس کے تمام اخرجات وہ خود برداشت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ پنتیس سال سے جاری ہے اب غلام حسین فری کلینک کو ختم کر کے لوگوں کے مفت علاج معالجے کے لئے ہسپتال بنانا جاہتے ہیں جس میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے غلام حسین کے بیٹے نے مفاد پرست ٹولے کے ساتھ سازباز کرکے ذمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور غلام حسین کو مردہ ظاہر کر کے عدالت میں کیس دائر کر دیا
جنرل سیکرٹری عالم ویلفیئر سوسائٹی یاسر جمشید مرزا کا مذید کہنا تھا کہ وہ نیکی کے اس کام میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر مفاد پرست ٹولے سے آیئنی ہاتھوں سے نمٹیں گے
(کرائم رپورٹر سجاد حسین )
