سائنس اور ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی سست روی بارے آگاہ کر دیتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا: امین الحق

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا۔

امین الحق کا نجی ٹی وی کے شو میں خصوصی گفتگو کے دوران بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کے متعلق پہلے سے صارفین کو آگاہ کرنا پی ٹی اے کی ذمہ داری تھی ، انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے اور امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ سے صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ بندش کی مسلسل شکایات کی جارہی ہیں جس سے آن لائن کاروبار کرنے والوں، کمپنیاں اور مالیاتی ادارے چلانے والوں کو مشکلات کے ساتھ خسارے کا بھی سامنے کرنا پڑرہا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You